عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو گلیڈیئر جہاز کے ذریعے عیدی گرانے سے روک دیا

آئی این پی  جمعـء 23 جون 2017
عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ڈانٹ پلا دی ہے۔ فوٹو: فائل

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ڈانٹ پلا دی ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر مال سردار علی امین گنڈا پور کو اپنے انتخابی حلقہ میں گلیڈئر جہاز کے ذریعے عیدی گرانے سے روک دیا۔

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ڈانٹ پلا دی ہے، گزشتہ روز عمران خان نے میڈیا کے استفسار پر بتایا کہ انھوں نے علی امین گنڈا پور کو برا بھلا کہا کہ تم نے یہ کیا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمی غریب عوام کی دل آزاری کے مترادف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔