امریکا کی روس پر پابندیاں مزید سخت، فہرست میں 19 ادارے شامل

اے پی پی  جمعـء 23 جون 2017
مشرقی یوکرین کے واقعات پر،معاہدے کی تمام تر ذمے داریوں کو پوری کرنے تک پابندیاں جاری رہیں گی،امریکا۔ فوٹو: فائل

مشرقی یوکرین کے واقعات پر،معاہدے کی تمام تر ذمے داریوں کو پوری کرنے تک پابندیاں جاری رہیں گی،امریکا۔ فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکا نے روس پر پابندیوں کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے روس پر موجودہ پابندیوں کے اثرات کوبرقرار رکھنے کے لیے مزید19  اشخاص اور19 اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ پابندی کی فہرست میں داخل کیے جانیوالے افراد کی اکثریت علیحدگی پسند لوہانسک اور دونتسک کے عہدیداروں پر مشتمل ہے، روسی حکومت کے بعض حکام کا بھی مذکورہ فہرست میں شامل ہونا باعث توجہ ہے۔

ادھر امریکا کی جانب سے  روس پر پابندیوں میں توسیع کیے جانے کے اعلان کے ایک روز بعد امریکی وزارت خزانہ نے ایک تحریری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے واقعات کی بنا پر عائد موجودہ پابندیاں روس کی جانب سے منسک معاہدے کی تمام تر ذمے داریوں کو پوری کرنے تک جبکہ کریمیا کے حوالے سے پابندیاں جزیرہ نما علاقے پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔