چیف جسٹس ثاقب نثار28 جون کو عمرے کیلیے سعودی عرب جائیں گے

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 23 جون 2017
سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔ فوٹو: فائل

سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار عید الفطر کے بعد 28 جون کو عمرے کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جائیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے بیرون ملک قیام کے دوران سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے تاہم قائم مقام چیف جسٹس 29 جون کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔