- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
- ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، اسرائیل
- رجب طیب اردوان کی حلف برداری میں شرکت کیلیے وزیراعظم ترکیہ روانہ
- منظور وسان کا عثمان بزدار کے سیاست چھوڑنے سے متعلق بیان پر دلچسپ تبصرہ
- سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، جسٹس قاضی فائز عیسی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت
- ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں اضافہ
- فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- لاہور کے 5 مقامات پر دفعہ 144 نفاذ
- انسانی اسمگلنگ اور جعل سازی میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار
- دیر میں مدرسے کے چار طالب علم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- میٹا نے ایپل سے پہلے کویسٹ تھری وی آر ہیڈسیٹ پیش کرنے کا عندیہ دیدیا
- بزرگوں کو توانا رکھنے والی صدیوں پرانی آسان چینی ورزش
- چھٹی منزل سے گرنے والی بلی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی
- حکومت پنجاب کا صوبے میں مزید 7 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان
- سونے کی قیمتوں سے پریشان دکاندار عدالت پہنچ گئے
- شدید اعتراضات کے بعد برطانیہ کا اسکولوں میں جنسی تعلیم پر نظرِثانی کا فیصلہ
- روس، ایران، افغانستان سے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کا طریقہ کار جاری
- بجٹ میں ای او بی آئی کی پنشن بڑھنے کا امکان
- ریاست منی پور میں بھارت سے الگ ہونے کے مطالبات زور پکڑنے لگے
پاک ایران گیس:پاکستانی کمپنیوں پرامریکی پابندیوں کاخدشہ

پاکستان نے ایران سے گیس منصوبے میں آخرکارپیشرفت کافیصلہ کرلیا،فنانشل ٹائمز۔ فوٹو: فائل
کراچی: پاک ایران گیس لائن منصوبے پرامریکاکی جانب سے پاکستان کو تنہاکیے جانے کا خطرہ ہے۔
برطانوی اخبار’’فنانشل ٹائمز‘‘ نے اپنی رپورٹ میںکہاہے کہ آخرکار پاکستان نے ایران سے گیس درآمد کرنے کی 1.5 ارب ڈالرپائپ لائن منصوبے میں آگے بڑھنے کااصولی فیصلہ کرلیا ہے ، دسمبرمیں صدر آصف زرداری نے اس منصوبے میں امریکی مخالفت کی وجہ سے آخری منٹوں میں ایران کادورہ ملتوی کردیا تھا،منصوبے پر سخت امریکی مخالفت کی وجہ اسلام آبادمیں پائی جانے والی تشویش کی وجہ صدرایران نہ جاسکے،اس دورے میں منصوبے کی منظوری متوقع تھی،پاکستان نے جنوبی سندھ میں قومی گیس سپلائی گرڈ سے ملانے کیلیے بلوچستان میں ایران سرحدتک لائن بچھانی ہے،ایران اپنے علاقے میں اورپاکستان میں ایک سو کلومیٹرتک پائپ لائن بچھا چکاہے۔
اخبار کے مطابق پاکستان کی طرف سے اس منصوبے میں حصہ لینے والی کمپنیوںکوامریکااورمغرب کی طرف سے پابندیوں کاسامنا ہوسکتا ہے،اس کے علاوہ اتنے بڑے منصوبے میں تکنیکی مسائل کاسامنا بھی ہے۔اسلا م آباد میں ایک اعلیٰ مغربی سفارت کار کا کہناہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان کواعتماد ہے کہ امریکا اس پر سخت پابندیاں عائد نہیں کرے گاکیونکہ امریکاکوآئندہ برس افغانستان سے نکلنے کیلیے پاکستان کی ضرورت ہے تاہم اسلام آبادتوانائی کے بحران سے تمام سیاسی اور معاشی خطرات سے آگاہ ہے۔
اسلام آبادکو یقین ہے اس سے شور شرابا ہو گا لیکن کوئی سخت پابندیاں عائد نہیں ہوں گی۔ اخبار کے مطابق حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان خوفناک توانائی کے بحران سے دو چارہے،جو ملک کو عدم استحکا م کی طرف لے جائے گی۔ایران نے پاکستان کواس منصوبے میں500ملین ڈالر کی امداد کی پیش کش ہے،یہ مدد اس منصوبے کی شروعات کے لیے ہے ،ضرورت پڑی تو ایران پاکستان کومزیدمدددے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔