سجل علی کو بالی ووڈ میں پہلا موقع کیسے ملا؟

ویب ڈیسک  جمعـء 23 جون 2017
سجل علی فلم’’مام‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں؛فائل فوٹو

سجل علی فلم’’مام‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں؛فائل فوٹو

ممبئی: بھارت کے نامور ہدایت کار روی اودے وار نے فلم ’’مام‘‘ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کو کاسٹ کرنے کی وجہ ان کی ’’خوبصورت آنکھوں‘‘ کو قرار دیا ہے۔

پاکستان میں ٹیلنٹ اورخوبصورتی کی کوئی کمی نہیں، اس کی مثال ہمارے پاکستانی فنکار ہیں جنہوں نے بھارت جاکراتنی زبردست اداکاری کی کہ ہدایت کار و پروڈیوسرز بھی ان کی تعریف کیے بغیرنہ رہ سکے، پاکستانی اداکارفواد خان اورماہرہ خان کے بھارت میں کروڑوں چاہنے والے موجود ہیں جو انہیں دوبارہ فلموں میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں جبکہ اداکارہ صبا قمرکی اداکاری نے پورے بھارت کو دیوانہ بنایا ہواہے اوراب خوبصورت آنکھوں اورمعصوم چہرے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی فلم’’مام‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ’’مام‘‘  میں سجل علی کے چرچے

فلم کے ہدایت کار روی اودےوار نے سجل علی کو فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کردارکے لیے ایک ایسی لڑکی کی ضرورت تھی جو بنا کچھ کہے صرف چہرے کے اتار چڑھاؤ سے اپنی بات کہہ دے لہٰذاانہوں نے سجل علی کو ان کی  آنکھوں کی وجہ سے فلم میں کاسٹ کیا ان کی آنکھیں بہت خوبصورت اورگہری ہیں، جو بنا کچھ کہے سامنے والے تک اپنی بات باآسانی پہنچا دیتی ہیں، روی نے سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سجل بہترین اداکارہ ہیں ان کی اداکاری نے ہم سب کو بےحد متاثر کیاہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی کی فلم’’مام‘‘ کا ٹیزر جاری

واضح رہے کہ فلم’’مام‘‘ کی کہانی ماں بیٹی کے رشتے میں آنے والے اتارچڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ سری دیوی، سجل علی کی سوتیلی والدہ اورپاکستانی اداکارعدنان صدیقی ان کے والد کا کردارادا کررہے ہیں، سری دیوی فلم’’مام‘‘ کے ذریعے 5 سال بعد فلموں میں واپسی کررہی ہیں، سجل، عدنان صدیقی اورسری دیوی کےعلاوہ اداکار نوازالدین صدیقی اور اکشے کھنا بھی فلم میں اہم کردارمیں نظر آئیں گے، فلم 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔