فکسنگ کیس: پی سی بی کی شرجیل کو بطور گواہ پیش کرنیکی درخواست مسترد

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 23 جون 2017
ٹریبیونل کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ پی سی بی کے پاس شرجیل کے خلاف ثبوت موجود نہیں ہیں، شیغان اعجاز. فوٹو: فائل

ٹریبیونل کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ پی سی بی کے پاس شرجیل کے خلاف ثبوت موجود نہیں ہیں، شیغان اعجاز. فوٹو: فائل

 لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کیلیے پی سی بی کی درخواست ٹریبیونل نے مسترد کر دی۔

شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، بورڈ کے موقف کا مسترد ہونا ہمارے موقف کی فتح ہے، ٹریبیونل کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ پی سی بی کے پاس شرجیل کے خلاف ثبوت موجود نہیں ہیں۔

شرجیل خان کے وکیل نے کہا کہ کیس کی اگلی سماعت 6 جولائی کو ہو گی، ڈاٹ بالز پر ماہرانہ رائے کیلیے عاقب جاوید بھی پیش ہوں گے جہاں وہ اپنی ماہرانہ رائے پیش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔