رینجرز نے ناظم آباد سے کنویں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 23 جون 2017
اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے کنویں میں چھپایا تھا،ترجمان رینجرز ۔ فوٹو : فائل

اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے کنویں میں چھپایا تھا،ترجمان رینجرز ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: رینجرز نے شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں کارروائی کرکے کنویں سے اسلحہ برآمد کرلیا جو ایم کیوایم لندن کے شرپسند عناصرنے چھپایا تھا۔

رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں کارروائی کرکے پرانے کنویں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسند عناصر نے آپریشن شروع ہونے سے قبل چھپایا تھا اور اسلحہ چھپانے کے بعد کنویں کومٹی ڈال کر بند کردیا تھا جس کے بعد کنویں کی دوبارہ کھدائی کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے شر پسند عناصر کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن نمبر پردیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔