دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کی خوشیوں کو خراب کرنے کی کوشش ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعـء 23 جون 2017
دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوگا،سربراہ پاک فوج۔  فوٹو: فائل

دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوگا،سربراہ پاک فوج۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کی خوشیوں کو خراب کرنا چاہتا جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ  ملک بھر میں سیکورٹی سخت کرکے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن شروع کر دیے گئے ہیں جب کہ آپریشن دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیے جا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کی خوشیوں کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم دشمن ایسا کرنے میں ناکام ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔