شہریار خان کی کوششوں سے بگ تھری کا خاتمہ، کرکٹ بورڈ کا خیرمقدم

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 24 جون 2017
بگ تھری کے خاتمے کیلیے پی سی بی نے ممبر ملکوں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، شہریار خان۔ فوٹو:فائل

بگ تھری کے خاتمے کیلیے پی سی بی نے ممبر ملکوں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، شہریار خان۔ فوٹو:فائل

 لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی کوششوں کی وجہ سے بگ تھری ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

اپنے پیغام میں شہریار اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہاکہ اراکین کی جانب سے کونسل کے ترمیم شدہ آئین کے نفاذ کا متفقہ فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بہتری کیلیے اہم قدم ثابت ہوگا، اب معاملات کو جمہوری انداز میں چلانے کیلیے راہ ہموار ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بگ تھری کے خاتمے کیلیے پی سی بی نے ممبر ملکوں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شہریار خان اور نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی انٹرنیشنل ٹیم کے ستمبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے، کونسل کی ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک کے ہمراہ مہمان کرکٹرز کی آمد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اہم قدم ثابت ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔