آئندہ ہفتے سے ملک بھرمیں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 جون 2017
سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش اوربوندا باندی کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش اوربوندا باندی کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز ہوجائے گا، پیر سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ آئند ہفتے پیرسے جمعہ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں، چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے بدھ سے ہفتہ کے دوران زیریں سندھ اورمشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران میرپورخاص، قلات اورژوب ڈویژن میں بعض مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی  بعض مقامات پر ہلکی بارش، بوندا باندی کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔