سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں عیدالفطر منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک  اتوار 25 جون 2017
عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہوا، فوٹو: اے ایف پی

عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہوا، فوٹو: اے ایف پی

ریاض: سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت، اردن، فلسطین ، مصر، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ مسلم ممالک میں نمازعید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں فرزندان توحید نےشرکت کی۔

عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہوا، جس میں دنیا بھر سےآئے لاکھوں مسلمان شریک ہوئے۔ سعودی فرمانرواشاہ سلمان اوران کی کابینہ کےارکان نے مسجدالحرام میں نمازعید ادا کی جب کہ نمازعید کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اوریک جہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

سعودی عرب میں گزشتہ روزچاند نظر آنے کے بعد  اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان میں بھی شوال کا چاند آج نظر آجائے گا اور عید الفطر 26 جون بروز پیر کو منائی جائے گی تاہم پاکستان میں چاند کی رویت کا حتمی اعلان آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔