صدام دور کے 2 افسران میں سے کسی ایک کا داعش کا سربراہ بننے کا امکان

آن لائن  اتوار 25 جون 2017
ایاالعبیدی اور ایاد الجماعیلی اس منصب کے لیے سرفہرست انتخاب ہو سکتے ہیں، ماہرین۔ فوٹو: فائل

ایاالعبیدی اور ایاد الجماعیلی اس منصب کے لیے سرفہرست انتخاب ہو سکتے ہیں، ماہرین۔ فوٹو: فائل

بغداد:  داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی صورت میں صدام دور کے 2 عراقی فوجی افسران میں سے کسی ایک کو ان کا جانشین بنائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروپوں کے حوالے سے ماہرین اگرچہ کسی کو واضح طور پر داعش کا آئندہ سربراہ تو نہیں دیکھ رہے تاہم ان کے نزدیک ایاالعبیدی اور ایاد الجماعیلی اس منصب کے لیے سرفہرست انتخاب ہو سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔