ثابت کریں کوئی متنازع ٹویٹ کی، براوو کا ویسٹ انڈین بورڈ کو چیلنج

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 25 جون 2017
براوو پوچھا گیا کہ کیا آپ نے وہ ٹویٹ نہیں کی تھی تو انھوں نے کہاکہ اس کا جواب میری لیگل ٹیم دے گی۔ فوٹو:فائل

براوو پوچھا گیا کہ کیا آپ نے وہ ٹویٹ نہیں کی تھی تو انھوں نے کہاکہ اس کا جواب میری لیگل ٹیم دے گی۔ فوٹو:فائل

کنگسٹن: بیٹسمین ڈیرن براوو نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کو چیلنج کیاکہ وہ ثابت کرے کہ انھوں نے کوئی متنازع ٹویٹ کی ہے۔

ڈیرن براوو کو گزشتہ برس نومبر میں دورئہ زمبابوے کے موقع پر گھر واپس بھیج دیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بورڈ صدر ڈیو کیمرون کو  ’بڑا احمق‘ قرار دیا تھا، جس پر ان کا نہ صرف کنٹریکٹ منسوخ ہوا بلکہ ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا تھا تب سے دونوں کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈیو کیمرون نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہاکہ اب بھی براوو وہ ٹویٹ ڈیلیٹ اور اپنی غلطی تسلیم کریں تو پھر سے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ اسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیرن براوو نے کہا کہ پہلے بورڈ یہ ثابت کرے کہ وہ ٹویٹ میں نے کی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے وہ ٹویٹ نہیں کی تھی تو انھوں نے کہاکہ اس کا جواب میری لیگل ٹیم دے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔