عید تعطیلات شروع، متعدد بینکوں کی اے ٹی ایمز خراب

خبر نگار  اتوار 25 جون 2017
اسٹیٹ بینک کے واضح احکامات کے باوجود بینک کارکردگی بہتر نہیں بنا سکے، صارفین پریشان. فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک کے واضح احکامات کے باوجود بینک کارکردگی بہتر نہیں بنا سکے، صارفین پریشان. فوٹو: فائل

ملتان: عید تعطیلات شروع ہوتے ہی متعدد بینکوں کی آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں جواب دے گئیں۔

اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات کے باوجود بینک اے ٹی ایم مشینوں کی کارکردگی بہتر نہیں بنا سکے۔ اکثر اے ٹی ایم میں کیش کی عدم دستیابی‘ لنک ڈاؤن ہونے‘ خرابی کی شکایات برقرار رہیں۔

دوسری جانب عید خریداری‘ تنخواہوں و دیگر ضروریات کیلیے اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے والوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور لوگ مختلف اے ٹی ایم مشینوں کے چکر لگاتے رہے۔ اے ٹی ایم پر رش بڑھنے سے ان کے سسٹم بھی کام کرنا چھوڑ گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔