شاہد کپورگھر چھوڑ کر ہوٹل میں منتقل

ویب ڈیسک  اتوار 25 جون 2017
شاہد کپور اپنا گھر چھوڑ کر ممبئی کے ایک ہوٹل میں منتقل ہوگئے ہیں۔ فوٹو : فائل

شاہد کپور اپنا گھر چھوڑ کر ممبئی کے ایک ہوٹل میں منتقل ہوگئے ہیں۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی اداکار شاہد کپور اپنا گھر چھوڑ کر ممبئی کے ایک ہوٹل میں منتقل ہوگئے ہیں۔

بھارتی اداکار شاہد کپور جو ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شاہد کپور اپنا گھر چھوڑ کر ممبئی کے ہوٹل میں منتقل ہوگئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور کو اپنے گھر سے فلم کے سیٹ پر جانے کے لیے گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسنا پڑتا تھا اور اسی وجہ سے شاہد اپنا گھر چھوڑ کر ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ کے قریب ہی ہوٹل میں منتقل ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد کپور میں اچھا شوہر ہونے کی ساری خوبیاں موجود

ہوٹل میں منتقل ہونے کے بعد شاہد کپور چند ہی منٹوں میں فلم کے سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں جس کے باعث نہ صرف وقت کی بچت ہوجاتی ہے بلکہ شاہد کو اپنی فٹنس کے لیے ورزش کرنے کا وقت بھی مل جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔