- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
جادوئی پینٹ جو کسی بھی شے کو ٹوٹنے سے محفوظ رکھتا ہے
واشنگٹن: تربوز کو چند فٹ اونچائی سے پھینکا جائے تو وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے جبکہ اسی تربوز پر ایک خاص پینٹ کرکے اسے دس منزلہ عمارت سے بھی گرایا جائے تو وہ محفوظ رہے گا۔ اس پینٹ کو لائن ایکس کا نام دیا گیا ہے جو کسی بھی شے کو ناقابلِ شکست بناسکتا ہے۔
جادوئی اسپرے کسی فوم کے کپ اور انڈے کو بھی اس قابل بنادیتا ہے کہ اگر کوئی انہیں اپنے پیر کے وزن سے بھی کچلے تو وہ نہیں ٹوٹتے۔ اگرچہ لائن ایکس کوٹنگ کئی برس قبل بنائی گئی تھی لیکن اب اس کی ویڈیوز زیادہ مقبول ہورہی ہیں جن میں اسپرے کو مختلف اشیا پر لگا کر ان کی مضبوطی کا ٹیسٹ لیا جارہا ہے، اس کے علاوہ ڈسکوری چینل کے ایک پروگرام ’متھ بسٹر‘ میں جب اسے آزمایا گیا تو تین میں سے دو سخت ترین ٹیسٹ اس نے پاس کرلیے۔
دو مالیکیول کو ملاکر یہ کوٹنگ اسپرے بنایا گیا جن کے نام قدرے مشکل ہیں۔ ایک کا نام ڈائی فینائل میتھین فور، فور ڈائسو سائنیٹ یا ایم ڈی آئی ہے۔ دوسرا کیمکل الفا (ٹو امائنو میتھائل تھائل) اومیگا ( ٹو امائنومیتھائل تھوکسی) پولی آکسی (میتھائل ون ٹو ایتھناڈائل ہے۔ جیسے ہی یہ دونوں مالیکیول ملتے ہیں ان سے حرارت نکلتی ہے، اسی لیے اسپرے کین میں ان کو الگ الگ رکھا جاتا ہے اور ساتھ مل کر یہ ایک بہت مضبوط کوٹنگ بناتے ہیں۔ شروع میں پینٹ بہت گرم ہوتا ہے اور چند منٹوں بعد سیمنٹ کی طرح سخت ہوجاتا ہے۔
تجرباتی طور پر اسپرے ایک تربوز پر کرکے اسے 150 فٹ کی بلندی سے گرایا گیا تو وہ محفوظ رہا جو اس کی افادیت ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح اسے ایک جیکٹ پر لگایا گیا اور جب ایک خونخوار کتے نے اسے بھنبھوڑا تو جیکٹ پھٹنے سے محفوظ رہی۔
اس کا سب سے بہترین استعمال سیکیورٹی اداروں کی دیواروں پر کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ گولیوں اور بم دھماکوں سے محفوظ رہ سکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔