گلزار کے ساتھ15فروری کو کراچی میں شام منائی جائے گی

شوبز رپورٹر  اتوار 3 فروری 2013
بھارتی فلم ڈائریکٹر گلزار14فروری کی شام ممبئی سے کراچی پہنچیں گے۔ فوٹو : فائل

بھارتی فلم ڈائریکٹر گلزار14فروری کی شام ممبئی سے کراچی پہنچیں گے۔ فوٹو : فائل

کراچی:  بھارتی فلم ڈائریکٹر اور شاعر گلزار کے ساتھ15فروری کو کراچی آرٹس کونسل کراچی میں شام منائی جائے گی۔

بھارتی فلم ڈائریکٹر گلزار14فروری کی شام ممبئی سے کراچی پہنچیں گے نمایندہ ایکسپریس کواپنے پاکستان کے دورے کے حوالے سے بتاتے ہوئے بھارتی فلم ڈائریکٹر گلزار نے کہا کہ یہ ان کا نجی دورہ ہے۔

جس میں وہ دو روز کراچی میں قیام کرینگے جس کے بعد ایک روز کے لیے لاھوربھی جائینگے انھوں نے بتایا کہ 15فروری کو ان کے ساتھ کراچی آرٹس کونسل میں ایک شام بھی منائی جائے گی گلزار کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کی عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور ثقافتی سطح پر ملکر کام کرنا چاہتے ہیں ۔

گلزار نے مزید کہا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس کا کام اکثر سرحدوں کے پار محسوس کیا جاتا ہے ۔بھارتی فلم ڈائریکٹر اورشاعر گلزار کی پاکستان آمد کے حوالے سے آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے بتایا کہ ہماری دیرینہ خواہش تھی کہ ہم گلزار کو آرٹس کونسل کراچی مدعوکریں مگر کبھی حالات کی وجہ سے اور کبھی مصروفیات کی وجہ سے انھیں بلانے میں تاخیر ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔