وزیرآباد، گیس سلنڈر پھٹنے سے چوہدری سرور و دیگر بال بال بچ گئے

نامہ نگار  پير 26 جون 2017
دھماکے سے پورے ہوٹل کی کھڑکیاں، دروازے اوردرودیوار بری طرح لرز اٹھے۔ فوٹو: فائل

دھماکے سے پورے ہوٹل کی کھڑکیاں، دروازے اوردرودیوار بری طرح لرز اٹھے۔ فوٹو: فائل

وزیر آباد: وزیرآباد میں ایک نئے ہوٹل کے کچن کا گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

نئے ہوٹل کا افتتاح کرنے والے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور، نعمان اللہ چٹھہ سمیت دیگر قائدین گیس سلنڈر کے زور دار دھماکے میں معجزانہ طور پر بچ گئے تاہم دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑمچ گئی جبکہ دھماکے سے پورے ہوٹل کی کھڑکیاں، دروازے اوردرودیوار بری طرح لرز اٹھے جس کے بعد چوہدری محمد سرور کے سیکیورٹی گارڈز نے انھیں فوری طور پر اپنے حصارمیں لے لیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔