مسجد الحرام پر حملے کا ناپاک منصوبہ بیرون ملک بنا، سعودی عرب

آئی این پی  پير 26 جون 2017
واقعے کے بعد حرم شریف کے نواحی علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ فوٹو: فائل

واقعے کے بعد حرم شریف کے نواحی علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ فوٹو: فائل

جدہ: سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام پرحملے کا ناپاک منصوبہ بیرون ملک بنا، جن کا مقصد سعودی عرب کی سیکیورٹی اور سلامتی کو عدم استحکام سے دوچارکرنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ملوث گروپ کی شناخت ظاہر نہیں کی، مسجد الحرام کے نواحی علاقے اجیاد کالونی میں خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے 6 افراد غیر ملکی زائرین تھے جن میں سے 4 کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ2 شدید زخمی ہیں اور زیرعلاج ہیں۔ واقعے کے بعد حرم شریف کے نواحی علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی اورعوام کی مدد سے ایسے مجرمانہ نوعیت کے منصوبے ناکام بنائیں گے اور ملوث افراد کو گرفتار کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔