عید کے 3 دن لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی، کے الیکٹرک

اسٹاف رپورٹر  پير 26 جون 2017
بجلی کے نظام میں فنی خرابی کی صورت میں مرمت کا عملہ تعینات ہوگا۔ فوٹو؛ فائل

بجلی کے نظام میں فنی خرابی کی صورت میں مرمت کا عملہ تعینات ہوگا۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران شہر کے رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کے الیکٹرک کی ترجمان کے مطابق عیدالفطر کے تینوں دن کراچی میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، انھوں نے بتایا کہ غیرمتوقع طور پر بجلی کے نظام میں فنی خرابی کی صورت میں کے الیکٹرک کی مرمت کا عملہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے ہمہ وقت تعینات ہوگا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے رمضان المبارک سے قبل سحر اور افطار میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم رمضان المبارک کے دوران کراچی کے شہریوں نے بجلی کے بدترین بحران کا سامنا کیا، پورے مہینے شہر کے ایک بڑے حصے میں سحر اور افطار کے دوران بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوتی تھی، رمضان المبارک کے پہلے2عشروں کے دوران بجلی کے بحران نے شہریوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا تھا، پے درپے آنے والے بریک ڈاؤنز اور بجلی اور گیس کی فراہمی میں کمی کا بہانہ کرکے مسلسل کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہنا معمول بن گیاتھا جبکہ آخری عشرے کے دوران بھی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔