پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  پير 26 جون 2017
زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ فوٹو: فائل

زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں صبح نماز فجر کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں لاہور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور پشاور شامل ہیں۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 اور زمین میں اس کی گہرائی 260 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم لوگوں نے خوف و ہراس کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔