نیشنل ایکشن پلان میں وفاق کی غیرسنجیدگی تازہ دہشتگردی کا سبب ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک  پير 26 جون 2017
جے آئی ٹی کے بارے میں وزیراعظم کی شکایات غیر اصولی ہیں، مراد علی شاہ ۔۔ فوٹو: فائل

جے آئی ٹی کے بارے میں وزیراعظم کی شکایات غیر اصولی ہیں، مراد علی شاہ ۔۔ فوٹو: فائل

لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ لہر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے بلاول بھٹو کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کی۔   بعدازاں جکھرانی ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے غیرسنجیدہ رویے کے باعث نیشنل ایکشن پلان متاثر ہوا جس کے نتیجے میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پیش آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے کیے جانے والے احتساب کو مذاق کہنا ٹھیک نہیں اور جے آئی ٹی سے متعلق وزیراعظم کی شکایات غیر اصولی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔