پاناما کیس کا فیصلہ جولائی میں ہی آ جائے گا، شیخ رشید کی پیش گوئی

ویب ڈیسک  پير 26 جون 2017

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر حکمرانوں کا کوئی دباؤ نہیں چلے گا اور جے آئی ٹی کا فیصلہ جولائی کے مہینے میں آ جائے گا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہمیں دہشت گردی کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی پر حکمرانوں کا دباؤ نہیں چلے گا اور امید ہے کہ پاناما جے آئی ٹی کا فیصلہ جولائی میں آجائے گا جبکہ بھارتی جاسوس کے حوالے سے حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔