کرکٹرز کی بھی اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد

ویب ڈیسک  پير 26 جون 2017
شاہد آفریدی، محمد عامر، وسیم اکرم، محمد حفیظ، معین علی اور عادل رشید نے عید کی مبارکباد دی۔ فوٹو: فائل

شاہد آفریدی، محمد عامر، وسیم اکرم، محمد حفیظ، معین علی اور عادل رشید نے عید کی مبارکباد دی۔ فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکڑز نے اپنے چاہنے والوں  کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کیلیے نیک خواہشات  کا اظہار  کیا۔

کرکٹ کے مداحوں کی عید کی خوشیاں اس وقت دوبالا ہوگئیں جب ان کے ہیروز نے سوشل میڈیا پرسب کوعید کی مبارکباد دی۔

https://twitter.com/iamamirofficial/status/879034543336030208

حالیہ چیمپینزٹرافی میں شاندارکارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولرمحمد عامر نے انگلینڈ سے اپنی اہلیہ  کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کی اورعید کی مبارکباد دی۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/879172488017702912

محمد حفیط نےعید کے پیغام میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔

https://twitter.com/realshoaibmalik/status/878688439348146176

شعیب ملک نے مداحواں کے نام پیغام میں کہا کہ کہا کہ آیئے ملک میں امن اورمظلوموں کیلئے انصاف کی دعا کریں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم ان چیزوں کا ماتم کرتے ہیں جو ہم تبدیل نہیں کرسکتے البتہ ان چیزوں پر ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے جو ہمارے پاس ہیں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/879218494457483264

بوم بوم آفریدی نے بھی عید کے اس پر مسرت موقع پر اپنے مداحوں کو یاد رکھا۔

https://twitter.com/MoeenAli/status/878850599663620096

انگلش آل راؤنڈر معین علی نے بھی مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید نے بھی عید کی مبارکباد دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔