وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک  منگل 27 جون 2017
ٹرمپ کی مسلم ممالک پر سفری پابندی امریکی اقدار کے منافی ہے، چیرمین پی ٹی آئی  -  فوٹو: فائل

ٹرمپ کی مسلم ممالک پر سفری پابندی امریکی اقدار کے منافی ہے، چیرمین پی ٹی آئی - فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپور کا دورہ کیا جب کہ وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپور کا دورہ کیا، کیا نواز شریف بلوچستان اور فاٹا کے وزیراعظم نہیں ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلوچستان، فاٹا کا دورہ نہ کرکے احساس محرومی کو بڑھایا اور وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں۔

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم ممالک پر سفری پابندی کو جزوی طور پر بحال کرنے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ کی مسلم ممالک پر سفری پابندی امریکی اقدار کے منافی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔