- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
چین میں توہم پرست خاتون نے طیارے کے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی
شنگھائی: چین میں 80 سالہ توہم پرست خاتون نے خوش بختی کے لیے طیارے کے انجن میں سکہ پھینک کر دیگر مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا جس کی وجہ سے پرواز کی روانگی میں گھنٹوں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ ایک ضعیف العمر خاتون شنگھائی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے گوانگ ژو جانے کے لیے طیارے میں سوار ہورہی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔ طیارے میں مجموعی طور پر 150 مسافر موجود تھے۔
خاتون نے طیارے میں سوار ہوتے ہوئے 9 سکے طیارے کے انجن کی جانب اچھالے جن میں سے 8 سکے تو زمین پر جاگرے تاہم ایک سکہ انجن کے اندر چلا گیا۔ خاتون کی اس حرکت کو دیکھنے والے دیگر مسافروں نے حکام کو آگاہ کیا تو انہوں نے خاتون کو حراست میں لے کر طیارے کی روانگی روک دی اور مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔
حکام کے مطابق خاتون اپنے شوہر بیٹی اور داماد کے ہمراہ طیارے میں سوار ہورہی تھیں جبکہ سکہ انجن میں جانے کے بعد حکام نے اس کا مکمل جائزہ لیا تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ حراست میں لی جانے والی خاتون سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا تو انہوں نے بتایا کہ سکے انجن کی جانب پھینک کر انہوں نے مسافروں کی سلامتی کے لیے دعا کی تھی۔ خاتون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ بدھ مت مذہب کی ماننے والی ہیں۔
چین کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ وائیبو میں شہریوں نے اس واقعے کی خوب مذمت کی اور مذاق بھی اڑایا، ایک صارف نے مذکورہ خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’دادی اماں ! یہ طیارہ ہے، خواہشات پوری کرنے والا کرشماتی چشمہ نہیں‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔