مسلم دنیا کو کھل کر کشمیری عوام کی حمایت کرنی چاہیے، ایرانی سپریم لیڈر

ویب ڈیسک  منگل 27 جون 2017
فلسطین مسلم دنیا کا سب سے اہم مسئلہ ہے لہذا اس کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے، آیت اللہ خمینی۔ فوٹو؛ فائل

فلسطین مسلم دنیا کا سب سے اہم مسئلہ ہے لہذا اس کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے، آیت اللہ خمینی۔ فوٹو؛ فائل

تہران: ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو نہ صرف کھل کر کشمیری عوام کی حمایت کرنی چاہیے۔

عید پر اپنے خطبہ کے دوران ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے مسلم دنیا پر کشمیری عوام کی حمایت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کو نہ صرف کھل کر کشمیری عوام کی حمایت کرنی چاہیے بلکہ ایسے ظالم لوگوں کو بھی مسترد کرنا چاہیے جو رمضان المبارک میں حملہ کرتے ہیں۔

خامنہ ای نے فلسطین میں جاری ظلم و ستم پر اسرائیل کو بھی تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ صیہونی مقاصد کے خلاف لڑنا مسلم دنیا پر فرض ہے، فلسطین مسلم دنیا کا سب سے اہم مسئلہ ہے لہذا اس کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔