- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
امریکی انتظامیہ کا بھارت کی زبان بولنا تشویشناک ہے، چوہدری نثار
اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کا بھارت کی زبان بولنا تشویشناک ہے جب کہ بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت کشمیریوں کا مقدر ہے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے ان کے اس حق سے محروم نہیں کرسکتی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے امریکا کی جانب سے کشمیری حریت پسند رہنما کو دہشت گرد قرار دینے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ کا بھارت کی زبان بولنا تشویشناک ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی وائٹ ہاوٴس یاترا کے بعد امریکی حکومت کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ امریکا کے نزدیک معصوم کشمیریوں کے خون کی کوئی اہمیت نہیں حالانکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کشمیریوں کی حمایت کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے، دفتر خارجہ
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھارت روز اول سے حق خود ارادیت کی جائز اور منصفانہ تحریک کو دبانے اور آزادی کی کاوشوں کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور بھارت کےغاصبانہ طرزعمل پر ہر بااصول اور باضمیرقوم کو تشویش ہونی چاہیے مگر لگتا یوں ہے شاید انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کا کشمیر میں اطلاق نہیں ہوتا، ریاستی دہشت گردی میں ملوث بھارت کے کردار دانستہ فراموش کرنے سے بین الاقوامی اصولوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ امریکا نے کشمیری حریت پسند رہنما کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا
وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت کشمیریوں کا مقدر ہے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کےان کے اس حق سے محروم نہیں کرسکتی جب کہ کشمیریوں کوان کا جائزحق ملنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی اتفاق ، عزم اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے جب کہ کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کسی قسم کی لغزش نہیں آئے گی۔
واضح رہے امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔