متھالی راج کے پرسکون ہونے کا راز، مولانا رومی کی کتاب کا مطالعہ

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 29 جون 2017
 متھالی نے ون ڈے میچز میں مسلسل 7 نصف سنچریز بنانے والی پہلی خاتون کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ فوٹو : فائل

متھالی نے ون ڈے میچز میں مسلسل 7 نصف سنچریز بنانے والی پہلی خاتون کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ فوٹو : فائل

ڈربی: بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے اپنے پرسکون ہونے کا راز بتا تے ہوئے کہا ہے کہ وہ مولانا رومی کی کتاب کا مطالعہ کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر مقبولیت اختیار کررہی ہے جس میں ویمنز ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ سے قبل وہ ایک کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ میچ کے بعد اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ مجھے کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے اور یہ شوق ایک بڑی ذمہ داری نبھانے سے پہلے مجھے پرسکون کرتا ہے اور میں نے اپنے کوچ سے 13 ویں صدی کے شاعر مولانا رومی کی کتاب لی جس کا مطالعہ کر رہی تھی۔

https://twitter.com/ICC/status/878719119205519360

واضح رہے کہ متھالی نے انگلینڈ کے خلاف اس میچ میں 71 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے میچز میں مسلسل 7 نصف سنچریز بنانے والی پہلی خاتون کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ”کیپٹن کول“ کے نام سے معروف متھالی راج نے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 1999 سے کیا۔ وہ 178 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 52.25 کی اوسط سے 5852 رنز اسکور کر چکی ہیں جس میں 5 سنچریز اور 47 نصف سنچریز شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔