رواں عید پر آن لائن خریداری کے رجحان میں اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعرات 29 جون 2017
بازاروں میں رش،گاہکوں کے اژدھام سے کترانے والے گاہکوں نے آن لائن شاپنگ کو ترجیح دی۔ فوٹو: فائل

بازاروں میں رش،گاہکوں کے اژدھام سے کترانے والے گاہکوں نے آن لائن شاپنگ کو ترجیح دی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: رواں سال عید کے لیے آن لائن خریداری میں اضافے کا رجحان رہا۔

پاکستان میں ای کامرس کے ذریعے مصنوعات فروخت کرنے والی ویب سائٹس پر عید کے لیے خصوصی رعایتی آفرز متعارف کرائی گئی تھیں تاہم بازاروں میں روایتی رش اور گاہکوں کے اژدہام سے پریشان ہونیوالے گاہکوں کی جانب سے عید کے لیے آن لائن شاپنگ کو ترجیح دی گئی۔

ای کامرس کمپنی Yayvoکے تحت 19 مئی کو پہلی مرتبہ آن لائن شاپنگ ڈے منایا گیا جس میں مصنوعات بنانے والی سرفہرست کمپنیوں کے ساتھ بینکوں کی جانب سے بھی صارفین کو خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کیا گیا۔

ادھر ای کامرس ویب سائٹ daraz.pkکی جانب سے عید ہنگامہ آفر کے تحت مختلف اشیا پر 75فیصد تک کی رعایت دی گئی۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے عید پر زیادہ تر موبائل فون، گیم مشین اور ڈیوائسز، گھریلو برقی آلات، جیولری، کاسمیٹکس، لان کے سوت، مردانہ کرتا شلوار، ملبوسات، فٹ ویئرز، پرفیومز اور فیشن آئٹمز فروخت کیے گئے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے برانڈڈ لان بنانے والی کمپنیوں نے بھی خصوصی آفر کے تحت ملبوسات اور کپڑے فروخت کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔