انتخابات میں اتحاد کیلئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک  اتوار 3 فروری 2013
 قومی مفاد کے لحاظ سے پوری قوم کا ایجنڈا ایک ہونا چاہیئے۔ شہباز شریف فوٹو : فائل

قومی مفاد کے لحاظ سے پوری قوم کا ایجنڈا ایک ہونا چاہیئے۔ شہباز شریف فوٹو : فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ  انتخابات میں اتحاد کے لئے جماعت اسلامی ، جمعیت علماء اسلام ، جمعیت علما ء پاکستان اور دیگر جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نےکہا کہ  شفاف انتخابات کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں، انتخابات سے قبل گورنرز کی تبدیلی کے بارے میں چوہدری نثار نے واضح بیان دیا ہے،  قومی مفاد کے لحاظ سے پوری قوم کا ایجنڈا ایک ہونا چاہیئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس سروس ملکی  تاریخ کا منفرد منصوبہ ہے مجھ سمیت صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، مزدور اور عام آدمی  میٹرو بس میں سفر کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔