- نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت
- بابراعظم کے بعد امام الحق کا بھی ٹریفک چالان
- بی جے پی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ مسلم مخالف جرائم پیش آئے، بلومبرگ
- مریضوں کی بینائی جانے کے بعد سندھ میں بھی ایواسٹن انجکشن پر پابندی عائد
- الیکشن سے پہلے دما دم مست قلندر ہوگا، بعض باہر تو کچھ جیل میں ہونگے، منظوروسان
- نادرا نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا
- پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- 2000 سال پرانا بچے کا جوتا بندھے ہوئے فیتوں کے ساتھ دریافت
- پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا
- کرکٹربابراعظم کو لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ
- شرح مبادلہ کو ایکسچینج کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، یونس ڈھاگا
- طالبان کا داعش کی نگرانی کیلئے امریکی منصوبے کو اپنانے کا فیصلہ
- کراچی میں تیزاب گردی کا واقعہ؛ ’ذاتی دشمنی‘ پر ملزم نے خاتون کو نشانہ بنایا، پولیس
- بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے
- الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
- بھارتی انتہاپسندوں کے مظالم کا شکار ہونے والے مسلمان باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے
- اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا
- نیند میں کمی قلبی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے
- ڈالر کی گراوٹ کا رجحان جاری، انٹربینک میں مزید سستا ہوگیا
- نگراں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ہڑتال ختم
رونالڈو نے ’اون گول‘ سے گرینیڈا کو جیت کا تحفہ دے دیا

رونالڈو کے آئندہ کھیلنے یا نہ کھیلنے پر بھی شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں۔ فوٹو: فائل
میڈرڈ: ریئل میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے خلاف ہی گول کرکے گرینیڈاکو 1-0 جیت کا تحفہ دے دیا۔
ریئل کوچ جوز مورنہو نے پہلے ہی کرسمس سے قبل لیگ کی جیت پر خاموشی اختیار کررکھی ہے اور اب تازہ ترین دھماکے کا مطلب ہے کہ بارسیلونا اگر ویلنشیا سے جیت جاتا ہے تو اس کی برتری 18 پوائنٹس تک پہنچ سکتی ہے۔ رونالڈو کے آئندہ کھیلنے یا نہ کھیلنے پر بھی شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں کیونکہ وہ زخمی ٹخنے کے ٹھیک ہونے کا انتظار کررہے ہیں اور ان کی کیفیت بہتر نہیں ہوئی جب انھوں نے 22ویں منٹ میں گیند کو ہیڈرر پر اپنے ہی گول میں پھینک دیا۔
ریئل نے اپنے دو گزشتہ لیگ میچز میں نو گول اسکور کیے لیکن ا ن کی کوششوں میں کمی دکھائی دیتی ہے اور شاید اسی وجہ سے کنگز کپ مقابلے میں بارسیلونا کے ساتھ میچ 1-1 سے ڈرا کیا تھا۔ مورنہو کہتے ہیں کہ یہ بہتر کھیل نہیں تھا اور ہم ہارچکے ہیں اور میں اس کا ذمہ دار ہوں ، مجھے ٹیم کا پہلے ہاف کا کھیل پسند نہیں آیا، یہ انتہائی خوفناک تھا، دوسرے ہاف میں ہم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ، ہمیں گول کرنے کا موقع بھی ملا لیکن اگر ایسا ہوبھی جاتا تب بھی کارکردگی مناسب نہیں ۔ میڈرڈ نے کھیل کا آغاز تیزی سے کیا لیکن ان کی گیند کو دوسرے کھلاڑی کو دینے کی کوششیں ٹھیک نہیں تھیں جس کا گرینیڈا نے فائدہ اٹھایا ۔
کھیل کے 13 منٹ بعد انیگو لوپز نے گریناڈا کے لیے کارنر پر سر سے گول کرنے کی کوشش کی اور وہ کئی موقع پر خطرناک بھی نظر آئے لیکن گیند کو جال میں ڈالنے کی کوششوں میں جان نہیں تھی۔ آخرکار 20منٹ بعد کارلیوس اراندا نے ایک زوردار کراس لگایا جسے نولیتو نے پیچھے پھینک دیا۔ نتیجے میں ملنے والے کارنر سے گریناڈا کو برتری اس وقت ملی جب نولیتو کی کراس گول پوسٹ کے قریب رونالڈو کی چھلانگ سے اس کے اپنے ہی گول میں داخل ہوگئی۔ جواب میں میڈرڈ نے رونالڈو اور زابی الونسو کے ذریعے کھیل میں کچھ بہتری لانے کی کوشش کی۔
سیکنڈ ہاف میں رونالڈو کے 25گز سے لگنے والے اسٹرائک کو ٹونو روڈرگز نے عمدگی سے بچایا اور انھوں نے بقایا آدھے گھنٹے کے میچ میں گیم میں تیزی لائے۔ متبادل کریم بینزیما نے آخری لمحات میں چند گز کی دوری سے گیند کو جال میں پھینکنے کا موقع ضائع کردیا۔ اس سے قبل کے میچ میں نچلے درجے کی ڈیپورٹیوولاکورونا کی کوششیں کارآمد نہ ہوسکیں اور وہ گیتافے کے ہاتھوں 3-1 سے شکست سے دوچار ہوئے۔ دیگر مقابلوں میں اوساسونا نے سیلٹا وائگو کو 1-0 اور اسپانول نے لیوانتے پر 3-2 سے فتح حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔