طالبان کا حملہ 6افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 2حملہ آور بھی مارے گئے

خبر ایجنسیاں  پير 4 فروری 2013
اتحادی افواج کے انخلا کے بعد ملک کا مستقبل تشویشناک نظر آ تا ہے، انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر پہنچ جائیں گی، رپورٹ. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اتحادی افواج کے انخلا کے بعد ملک کا مستقبل تشویشناک نظر آ تا ہے، انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر پہنچ جائیں گی، رپورٹ. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کابل: افغان سرحدی چیک پوسٹ  پر طالبان کے حملے میں،6افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں2 افغان طالبان ہلاک ۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ اتوار کی علی الصباح پیش آیا جب افغان سرحدی چیک پوسٹ شیر وابو پر طالبان نے حملہ کردیا۔ جھڑپ کے دوران زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔  افغان فوج اور طالبان کی جھڑپ کے بعد پاکستان سیکیورٹی حکام نے پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ۔ دریں اثنا انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان کے مستقبل بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2014 میں اتحادی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے سنگین خطرات موجود ہیں۔

7

خصوصا خواتین کیخلاف مظالم اور جرائم بڑھ جائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ  اتحادی افواج کے انخلا کے بعد جنگ زدہ ملک کا مستقبل تشویشناک نظر آ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ انسانی حقوق کی پامالیاں پھر عروج پر پہنچ جائیں گی۔  جن علاقوں میں اتحادی افواج کا کنٹرول ختم ہوا ہے وہاں طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپ مسلسل شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ شدت پسندوں نے عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تمیز ختم کر دی ہے۔ ملک میں کرپشن اپنے جوبن پر ہے جبکہ قانون کی عملداری اور گڈگورننس کا کوئی وجود نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔