حیدرآباد کے قریب کراچی جانے والی بس کوحادثہ؛ 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 4 جولائی 2017
لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔، پولیس۔ فوٹو : اے پی پی

لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔، پولیس۔ فوٹو : اے پی پی

حیدرآباد: ہٹڑی بائی پاس پر بہاولپورسے کراچی جانے والی تیزرفتار بس الٹ گئی جس  میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی شاہرہ حید آباد کے قریب ہٹڑی بائی پاس پربہاولپورسے کراچی جانے والی تیزرفتاربس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 37 مسافرزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی افراد کوطبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدر آباد منتقل کردیا گیا ہے، لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔