بھارتی فلم ’’مام‘‘ پاکستان میں ریلیز کرنیکی تیاریاں مکمل

شوبز رپورٹر  بدھ 5 جولائی 2017
 عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بالی ووڈ فلم 7جولائی کو نمائش کے لیے پیش ہوگی۔ فوٹو : فائل

 عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بالی ووڈ فلم 7جولائی کو نمائش کے لیے پیش ہوگی۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  

بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ کو پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی تیاری کرلی گئی جو کہ 7جولائی کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

پاکستان کے دو معروف فنکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ کو پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی تیاری کرلی گئی جو کہ 7جولائی کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں بالی وڈ کے نمایاں ستارے شامل ہیں جن میں سری دیوی اور اکشے کھنہ کے علاوہ نوازالدین صدیقی کا خصوصی کردار بھی شامل ہے۔ فلم کی موسیقی بالی وڈ کے ممتاز موسیقار اے آر رحمن نے ترتیب دی ہے جب کہ یہ فلم سری دیوی کی300ویں فلم بھی ہوگی جو کہ اس فلم میں ایک پرعز م م227اں کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس فلم کی نمائش کے حقوق نجی چینل اورت ایورریڈی نے حاصل کرلیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔