چین میں طوفانی بارشیں، سیلاب، 16افراد ہلاک، 10 لاپتہ

این این آئی / نیٹ نیوز  بدھ 5 جولائی 2017
بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی سیلاب، یاست آسام میں ساڑھے 3 لاکھ افراد متاثر۔ فوٹو: فائل

بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی سیلاب، یاست آسام میں ساڑھے 3 لاکھ افراد متاثر۔ فوٹو: فائل

بیجنگ / نئی دہلی: چین میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، مختلف حادثات میں16 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث7 ہزار سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ساڑھے 4 ارب پاکستانی روپوں سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا ہے، بھارت کے بھی شمال مشرقی علاقے شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی زد میں ہیں۔

دوسری جانب چین کے جنوبی علاقے گوانزی زونگ میں شدید بارشوں کے باعث 90 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست آسام دیگر ریاستوں کی نسبت زیادہ متاثر ہوئی ہے، آسام کے 13 اضلاع میں مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے اور سیلاب سے اب تک ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔