نائیجیریا میں بوکو حرام کا حملہ، 9 افراد ہلاک، 40 کو اغوا کرلیا

آن لائن  بدھ 5 جولائی 2017
شدت پسند گروہ کے جنگجواونٹوں پر سوار تھے، جنھوں نے اچانک حملہ کردیا، میئر۔ فوٹو: فائل

شدت پسند گروہ کے جنگجواونٹوں پر سوار تھے، جنھوں نے اچانک حملہ کردیا، میئر۔ فوٹو: فائل

ابوجا: نائیجیریا میں فعال شدت پسند گروہ بوکوحرام کے جنگجوؤں نے ہمسایہ ملک نائجر میں کارروائی کرتے ہوئے 9افراد کو ہلاک جبکہ درجنوں کو اغوا کر لیا۔

مقامی میئرنے بتایا ہے کہ گزشتہ رات یہ جنگجو اونٹوں پر سوار ہو کر آئے اور انھوں نے شہریوں پراچانک حملہ کر دیا۔ اغوا کیے جانے والے افراد کی تعداد40ہے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بوکو حرام کے جنگجو ہمسایہ ممالک میں اس طرح کے حملے کرتے رہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔