- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
سبزیوں کو رنگین بنانے والے مرکبات جسمانی سوزش کیلئے مفید
سویڈن: جسم کی اندرونی جلن اور سوزش (انفلیمیشن) کئی خوفناک امراض کی وجہ بن سکتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں کو رنگ دینے والے کیمیکل اس سوزش کو دبا کر آپ کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
ایک نئے مطالعے کے تحت رنگین سبزیوں میں ایک خاص مرکب لیوٹین موجود ہوتا ہے جو سوزش کو زائل کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جسم کی اندرونی جلن دل کے شریانی (کورونری) امراض، انجائنا اور دیگر بیماریوں کی اہم وجہ بن سکتی ہے۔
ماہرین گاجر اور دیگر سبزیوں کو رنگین بنانے والے اہم اجزا کیراٹینوئیڈز اور سوزش کے درمیان تعلق پر تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سبزیوں کو رنگین بنانے والے کیمیکل بھی جسمانی اندرونی جلن کو کم کرتے ہیں۔ اس ضمن میں سویڈن میں دلچسپ تحقیق کی گئی اور ماہرین نے دل کی شریانوں کے مرض میں مبتلا 193 مریضوں کو لیوٹن سے بھرپور سپلیمنٹ دے کر ان کے خون میں کیراٹینوئیڈز کی مقدار معلوم کرنے کے ساتھ ان کے خون کے ذریعے سوزش کی مقدار کا اندازہ بھی لگایا۔ خیال رہے کہ ہمارے خون میں موجود ایک مارکر (اشاریہ) انٹرلیوکن 6، بدن میں جلن کو ظاہر کرتا ہے۔
ماہرین نے انکشاف کیا کہ لیوٹن نے جسم میں سوزش کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور دل کے امراض کے جن مریضوں کو ایک عرصے سے جلن محسوس ہو رہی تھی اس میں کمی واقع ہوئی۔
یہ تحقیق سویڈن میں واقع لنکوئپنگ یونیورسٹی کی روزینا چونگ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی۔ روزینا کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ لیوٹین سے قلبی شریانوں سے ہونے والی جلن کم ہو جاتی ہے اور یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ لیوٹین امنیاتی نظام کے خلیات اور میں جذب ہو کر جمع ہو جاتا ہے۔
اس بنا پر ماہرین نے لیوٹین سے بھرپور رنگ برنگی سبزیاں اور پھل کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ لیوٹین نارنجیوں، ہرے پتے والی سبزیوں، ٹماٹر، گاجروں، سرخ اور پیلی شملہ مرچ، انگور، کیوی اور دیگر پھلوں اور سبزیوں میں زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔