پنجاب کے طلبہ کومفت کتب دینے کامنصوبہ ختم کرنیکا فیصلہ

قیصر شیرازی  بدھ 6 فروری 2013
ایک کروڑ10لاکھ  طلبہ مستفیدہوتے تھے،حکومت ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی فوٹو : فائل

ایک کروڑ10لاکھ طلبہ مستفیدہوتے تھے،حکومت ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی فوٹو : فائل

راولپنڈی: ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب بھرکے پہلی تا میٹرک تک کے ایک کروڑ10لاکھ طلبہ و طالبات کومفت دی جانیوالی کتب دینے کاپروجیکٹ بندکرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ طور پر پنجاب حکومت کوبھی آگاہ کردیاگیاہے۔ ورلڈبینک اورایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب میںشرح خواندگی100فیصدکرنے کیلیے صوبے  بھرکے تمام سرکاری اسکولوںکے طلبہ و طالبات کومفت کتب فراہم کرنیکا پروجیکٹ شروع کرایاتھامگر3سال میںوزارت تعلیم پنجاب اس ٹارگٹ کوحاصل کرنے میں ناکام رہی۔

10

بینکوں کی مشترکہ سروے ٹیم کے مطابق پنجاب میںشرح خواندگی35 فیصد سے50فیصدکے درمیان ہے ،اس میںگذشتہ 5 سال کے دوران اضافہ نہیں ہوا۔ اس صورت حال کے باعث دونوںبینکوںنے بطوراحتجاج اورپروجیکٹ میں ناکامی پرآئندہ سال سے مفت کتب دینے کا منصوبہ بندکردیاہے،اس بارطلبہ و طالبات کوآخری مرتبہ مفت کتب دستیاب ہوسکیںگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔