اوچ شریف میں غیرت کے نام پربھائیوں کے ہاتھوں بہن بےدردی سے قتل

ویب ڈیسک  بدھ 12 جولائی 2017

مقتولہ سے موبائل فون برآمد ہوا جس پر بھائیوں کو شبہ تھا کہ اُس کے کسی سے تعلقات ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

مقتولہ سے موبائل فون برآمد ہوا جس پر بھائیوں کو شبہ تھا کہ اُس کے کسی سے تعلقات ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

اوچ شریف: بهائیوں نے غیرت کے نام پرشادی شدہ بہن کو اینٹیں مارمارکرقتل کردیا جو 4 بچوں کی ماں اورآٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوچ شریف میں تین بھائیوں نے شادی شدہ بہن نادیہ حمید کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، تینوں بھائیوں نے نادیہ کو ڈنڈے اوراینٹیں مارکرہلاک کیا، مقتولہ 4 بچوں کی ماں اور آٹھ ماہ کی حاملہ تھی جو اپنے شوہرسے ناراض ہو کرمیکے آئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سے موبائل فون برآمد ہوا جس پر بھائیوں کو شبہ تھا کہ اُس کے کسی سے تعلقات ہیں، لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ تینوں بھائیوں فیاض، اعجاز اور شہزاد کی گرفتاری کے لیے چهاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔