فاسٹ بولر محمد عرفان کے گھر بیٹے کی پیدائش

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 15 جولائی 2017
”میرا بیٹا، میرے آشیانہ میں ایک خوبصورت اضافہ۔“، محمدعرفان : فوٹو : سوشل میڈیا

”میرا بیٹا، میرے آشیانہ میں ایک خوبصورت اضافہ۔“، محمدعرفان : فوٹو : سوشل میڈیا

بورے والا: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل طویل القامت پاکستانی فاسٹ بولر محمدعرفان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

درازقد پاکستانی فاسٹ بولرمحمدعرفان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میرا بیٹا، میرے آشیانہ میں ایک خوبصورت اضافہ۔“ انہوں نے مداحوں سے ننھے مہمان کی صحت، کامیابی اور خوشگوار زندگی کیلئے دعاﺅں کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ محمد عرفان پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں 6 ماہ کی معطلی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل کے دوران بکیز کے رابطہ کرنے پر پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا تھا، ان کا کیس پی سی بی ڈسپلنری پینل میں چلا، انہوں نے اپنا الزام قبول کر لیا تھا جس پر انہیں جرمانے کے ساتھ 6 ماہ کی معطلی کی سزا ملی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔