حسن علی کا اسٹائل کرکٹ کے میدان سے تعلیم کے میدان تک جا پہنچا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 15 جولائی 2017
آئی سی سی کی جانب سے حسن علی کے اسٹائل میں طالبعلم کی وڈیو شیئر کیے جانے پر مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے . فوٹو : فائل

آئی سی سی کی جانب سے حسن علی کے اسٹائل میں طالبعلم کی وڈیو شیئر کیے جانے پر مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے . فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی کا حریف بیٹسمین کی وکٹ اڑا کر جشن منانے کے انداز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

سماجی را بطے کی ویب سائٹ پر آئی سی سی نے ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک طالبعلم گریجوایشن کیلیے ڈگری لینے سے قبل حسن علی کا اسٹائل اپنا رہے ہیں، طالبعلم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ”گریجوایشن کرنا (زندگی کا) خوشی سے بھرپور اور فخریہ لمحہ ہوتا ہے اور آپ نے ڈگری لینے سے قبل اسٹیج پر حسن علی کا اسٹائل اپنا کر اس موقع کو یادگار بنا لیا۔“

https://twitter.com/ICC/status/885792068353896448

آئی سی سی کی جانب سے یہ شیئر کیے جانے پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے ملے۔ پاکستانی مداحوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا جب کہ ایک بھارتی مداح نے کہا کہ ”اس طرح کے لوگ گریجوایشن تک امتحانات میں نقل کرتے رہتے ہیں، بھائی مبارک ہو، کسی کو پتہ نہیں چلے گا۔“ پاکستانی صارف نے اس پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ” بھارتیوں کو اصل میں یہ تکلیف ہے کہ پاکستان کے پاس اتنے اچھے بولرز موجود ہیں۔ “

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔