لاہورمیں پولیس مقابلے کے دوران 3 اشتہاری ہلاک؛ دوساتھی فرار

ویب ڈیسک  اتوار 16 جولائی 2017
ہلاک ڈاکووں نے پچھلے مہینے نشتر کالونی میں کانسٹیبل رحمت کو شہید کیا تھا۔ فوٹو: فائل

ہلاک ڈاکووں نے پچھلے مہینے نشتر کالونی میں کانسٹیبل رحمت کو شہید کیا تھا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: شیراکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اشتہاری مارے گئے جب کہ ان کے 2 ساتھی فرارہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے علاقے بند روڈ کے قریب شیرا کوٹ میں سی آئی اے پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع پر چھاپہ مارا، پولیس کے آنے پراشتہاریوں نے فائرنگ کردی جب کہ جوابی فائرنگ میں 3  اشتہاری مارے گئے  جب کہ ان کے 2 ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے ڈاکوؤں کی شناخت فرمان عرف فانی، احسن عرف رگو دادا اورعابد عرف کیمرا کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ہلاک ڈاکو پچھلے مہینے نشترکالونی میں کانسٹیبل رحمت کے قتل میں بھی مطلوب تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔