شریف خاندان نےجےآئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے

ویب ڈیسک  پير 17 جولائی 2017
 جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی۔  فوٹو: فائل

جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: شریف خاندان نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کی رپورٹ پر اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراضات جمع کرادیئے۔ جس میں شریف خاندان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے 13سوالوں کے جوابات مانگے تھے لیکن جے آئی ٹی نے ہرمعاملے پر حتمی رائے قائم کی، جے آئی ٹی نے ایسا کرکے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا۔

شریف خاندان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جےآئی ٹی جانبدار تھی اور اس نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔ اس لیے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔  عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ ہماری درخواست منظور کرتے ہوئے رپورٹ کو مستردکیا جائے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی۔ 10 جلدوں پر مشتمل اس رپورٹ میں نواز شریف سمیت شریف خاندان پر کئی الزامات اور اس سے متعلق شواہد سامنے لائے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔