حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  پير 17 جولائی 2017
نواز شریف عدلیہ اور فوج سے تصادم چاہتے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ : فوٹو: فائل

نواز شریف عدلیہ اور فوج سے تصادم چاہتے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ : فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیر اور ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چوروں کے ساتھ وہی کھڑا ہوتا ہے جو چوری کے مال میں حصہ لیتا ہے، قوم انصاف چاہتی ہے اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے جب کہ نواز شریف عدلیہ اور فوج سے تصادم چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سے نواز شریف کو طلب کرنے کی استدعا کروں گا، چھ سے آٹھ ہفتہ میں سپریم کورٹ سے تابوت نکلیں گے، حکومت تاخیر اور خانہ جنگی چاہتی ہے، قوم تیار ہو جائے، جو جے آئی ٹی کو گالی دے رہاہے وہ سپریم کورٹ کو گالی دے رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔