چیر مین ایس ای سی پی کی عبوری ضمانت منظور

ویب ڈیسک  پير 17 جولائ 2017
عدالت نے چیر مین ایس ای سی پی کی ضمانت ڈھائی لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔  فوٹو: فائل

عدالت نے چیر مین ایس ای سی پی کی ضمانت ڈھائی لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عدالت نے چیر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی 21 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل طاہر محمود کے روبرو پیش ہوئے، عدالت میں سماعت کے موقع پر ظفر حجازی نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست جمع کرائی، جس پر عدالت نے ظفر حجازی کی 21 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے چیرمین ایس ای سی پی کی ضمانت ڈھائی لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے آج ہی جمع کرانے کی ہدایات کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی تھی جب کہ ظفر حجازی کےخلاف مقدمہ رکارڈ میں ردوبدل کرنے پردرج کیا گیا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔