نوازشریف جمہوریت پربوجھ اور ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، بابراعوان

ویب ڈیسک  پير 17 جولائی 2017
 رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بھی نوازشریف کا منصب سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، رہنما تحریک انصاف  فوٹو فائل

رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بھی نوازشریف کا منصب سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، رہنما تحریک انصاف فوٹو فائل

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کے لئے بوجھ اور ملکی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے سے متعلق قومی اتفاق رائے بڑھ رہا ہے، میری مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے بھی بات ہوئی ہے اور انہوں نے بھی وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جمہوریت پر بوجھ اور ملکی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، وہ عالمی سطح پر پاکستان کی سبکی اور تنہائی کا مؤجب بن رہے ہیں، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بھی نوازشریف کا منصب سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف ملک میں فساد اور انارکی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم کسی کو سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کرنے دیں گے اور نا ہی پاناما فیصلے سے کسی کو فرار ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ میں تمام پرانے لوگ پیچھے کردیے گئے ہیں،اب گلولیگ کے 2 گروپ بن چکے ہیں جن میں ایک گروپ مریم نوازگروپ ہے جس کی قیادت کیپٹن(ر) صفدر کررہے ہیں اس گروپ نے (ن) لیگ گروپ کو شکست دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔