- کراچی دو دریا پر 3 ریسٹورینٹس بند، ملازمین کا احتجاج
- عطا الحق قاسمی پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی 20 کروڑ روپے کے اخراجات
- میری مرضی اور شانہ بہ شانہ
- حنا ربانی کھر اور ان کے والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج
- فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر عارضی پابندی عائد
- یورینس نظامِ شمسی کا سب سے ’بدبودار‘ سیارہ ہے، ماہرین
- نوجوانوں کو جنگ سے بچانے کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے، ملیحہ لودھی
- بغیر آکسیجن پانی میں 13 منٹ تک رہنے والے سمندری خانہ بدوش
- آئی سی سی میٹنگز، پاکستان اور بھارتی بورڈز میں لفظی بمباری شروع
- مانع حمل ادویہ سے خواتین کے دماغ سکڑنے کا انکشاف
- مشتاق اور ثقلین نظرانداز، سری لنکا نے پیٹرسلیپ کو کیمپ میں بلا لیا
- کرکٹ میں چیٹنگ؛ آئی سی سی کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے، نجم سیٹھی
- ہاشم آملا نے ملکی ایوارڈ حاصل کرلیا
- ویزا مسائل؛ محمد عامر انگلینڈ کے لیے اڑان نہ بھرسکے
- راشد خان بھی ٹوئنٹی 20 میچ کے لیے ورلڈ الیون کا حصہ بن گئے
- وہاب ریاض سرجری کے سبب پاکستان کپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے
- ہارٹ ٹرانسپلانٹ؛ منصور احمد نے بھارت سے مدد مانگ لی
- ٹرینٹ بولٹ کے حیران کن کیچ کی ویڈیو وائرل ہو گئی
- یوتھ اولمپکس کوالیفائنگ؛ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی بنکاک روانگی
- ساؤتھ ایشین جوڈو میں پاکستان کا دوسری پوزیشن پر اختتام
زوہیب حسن کی دنیائے موسیقی میں 10 سال بعد واپسی

ذوہیب حسن 21 جولائی کو اپنا نیا البم ’’سگنیچر‘‘ ریلیز کریں گے فوٹوفائل
اسّی اورنوے کی دہائی کی مشہور گلوکار جوڑی نازیہ حسن اور زوہیب حسن کو کون نہیں جانتا تاہم نازیہ حسن کی وفات کے بعد زوہیب نے گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن زوہیب 10 سال بعد ایک بار پھر ایک نئے البم کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں واپس آرہے ہیں۔
ٹیلی ویژن پروگرام ’’سنگ سنگ چلیں‘‘ سے موسیقی کی ابتداء کرنےوالے زوہیب حسن اوران کی بہن نازیہ حسن کو پاکستان میں پاپ موسیقی کی سب سے مشہور جوڑی قرار دیا جاتا ہے جس کا پہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ 1981 میں ریلیز ہوا جس نے نازیہ زوہیب کی گلوکار جوڑی کو شہرت کی ایسی بلندی پر پہنچادیا جو بہت کم پاکستانی گلوکاروں کے حصے میں آئی ہے۔ اس کے بعد نازیہ زوہیب کی جوڑی نے مزید چار میوزک البم ریلیز کیے جن میں بُوم بُوم (1982)، ینگ ترنگ (1984)، ہاٹ لائن (1987) اور کیمرا کیمرا (1992) شامل ہیں؛ اور اس کے بعد دونوں بہن بھائی دوسرے کاموں میں مصروف ہوگئے۔ ینگ ترنگ کو نازیہ زوہیب کا سب سے کامیاب میوزک البم قرار دیا جاتا ہے جس نے پاکستانی میوزک انڈسٹری میں نئے ریکارڈ بھی قائم کیے۔
البتہ 2000 میں نازیہ حسن کی ناگہانی موت کے بعد زوہیب حسن نے موسیقی میں دلچسپی لینا چھوڑ دی اور 2003 میں ان کے نغمے ’’خوبصورت‘‘ نے شہرت حاصل کی جبکہ 2006 میں ان کا آخری سولو البم ’’قسمت‘‘ کچھ خاص شہرت حاصل نہ کرسکا۔ اس کے بعد انہوں نے ’’کوک اسٹوڈیو‘‘ کے صرف ایک سیزن میں اپنی آواز کا جادو جگایا تاہم کوئی نئی البم نہیں لائے۔
لیکن پاپ موسیقی پسند کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ زوہیب حسن بہت جلد اپنے نئے میوزک البم ’’سگنیچر‘‘ کے ساتھ 10 سال بعد دوبارہ گلوکاری کے میدان قدم رکھ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زوہیب 21 جولائی کو اپنا نیا البم ریلیز کریں گے۔
زوہیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے نئے البم کے ذریعے اپنی مرحومہ بہن نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کیا ہے؛ اور امید ہے یہ شائقین کو ضرور پسند آئے گا۔ انہوں نے البم میں شامل گانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو سارے گانے ہی بہت اچھے ہیں لیکن ایک گانا ’’سنوسنو‘‘ موسیقی کے دلدادہ افراد کو سب سے زیادہ پسند آئے گا۔ زوہیب حسن نے اپنا نیا میوزک البم برطانوی میوزک ڈائریکٹر ڈی جے سوامی کے ساتھ مل کر بنایا ہے جبکہ یہ البم ای ایم آئی پاکستان کے تحت جاری کی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔