- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
ارجن کپور کا برسوں پرانا خواب پورا ہو گیا
ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار چچا انیل کپور کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا لیکن رشتہ داری کی وجہ سے کبھی خود ان سے اپنی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور نے کا کہنا ہے کہ فلم ’مبارکاں‘ میں انیل کپور کے ساتھ کام کر کے میرا دیرینہ خواب پورا ہو گیا لیکن میں نے رشتہ داری کی وجہ سے کبھی بھی چاچو سے اپنی اس خواہش کا اظہار نہیں کیا جب کہ میں اکثر اپنے ارد گرد کے لوگوں سے کہتا تھا کہ یہ لوگ مجھے چاچو انیل کے ساتھ کیوں کاسٹ نہیں کرتے۔
ا س خبر کو بھی پڑھیں؛ کیا ارجن کپور شادی کرنے جارہے ہیں ؟
ارجن کپور کا کہنا تھا کہ بچپن سے چاچو کی اداکاری دیکھتا آ رہا ہوں اور مجھے یقین تھا کہ ایک دن موقع ملنے پر میں ضرور ان کے ساتھ کام کروں گا لہذا جب انیل کپور میرے پاس آئے اور کہا کہ فلم ’مبارکاں‘ کے کردار کے لیے تم بہترین انتخاب ہو اور تمہیں فلم کا اسکرپٹ پڑھنا چاہیئے، یہ میرے لیے بڑے فخر کی بات تھی اور میں نے فوراً اس کردار کو نبھانے کی حامی بھرلی۔
بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ فلم ’مبارکاں‘ میں میرے دونوں کردار ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں جب کہ شوٹنگ کے دوران مجھے ہر سین دو بار بالکل مخلتف طریقے سے کرنا ہوتا تھا جو میرے لیے سیکھنے کا بہت اچھا مرحلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ فلم کرنے کے بعد میں تکنیکی طور پر بہترین اداکار بن گیا ہوں لیکن یہ مداحوں کو فلم دیکھنے کے بعد طے کرنا ہو گا کہ فلم کیسی ہے اور اس میں میں نے کس طرح کی پرفارمنس دی ہے۔
واضح رہے انیل کپور اپنے بھتیجے ارجن کپور کے ساتھ پہلی بار فلم ’مبارکاں‘ میں جلوہ گر ہوں گے جو 28 جولائی کو ریلیز ہوگی، فلم میں ارجن کپور ڈبل کردار میں نظر آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔