عازمین حج کو فراڈ سے بچانے کیلیےایس ایم ایس سروس کا آغاز

ویب ڈیسک  پير 17 جولائی 2017
عازمین حج 8331 پر میسج کرکے مطلوبہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور- فوٹو: فائل

عازمین حج 8331 پر میسج کرکے مطلوبہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور- فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو فراڈ سے بچانے کیلیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ہے جس پر عازمین میسیج کر کے مطلونہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج 2017 کے لیے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے اور عزام کرام کو فراڈ سے بچانے کے لیے وزارت کی جانب سے ایس ایم ایس سروس کا آغازکردیا گیا ہے، عزام کرام 8331 پر میسیج کر کے مطلوبہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں، ساتھی ہی عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بکنگ سے پہلے ٹور آپریٹر کمپنی کا کوٹہ اور اہلیت ضرور چیک کرلیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عازمین حج کو ایس ایم ایس سروس پر ان کی مطلوبہ کمپنی کے مالک کا نام، پتہ، کوٹہ اور اہلیت کی معلومات ملیں گی۔ بیان میں کہا گیا کہ عازمینِ حج جعلساز کمپنیوں کے دھوکے اور سب ایجنٹس کو بھاری کمیشن دینے سے گریز کریں اور بکنگ کرواتے وقت کمپنی کی مہر شدہ اصل رسید اور معاہدے کی کاپی ضرور طلب کریں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔